Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی کے قالینوں کی نگرانی سمارٹ سسٹم کے ذریعے کیسے؟

قالینوں کو معطر کرنے کے لیے 200 لیٹر خوشبویات کا استعمال ہوتا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مسجد نبوی کی انتظامیہ نے قالینوں کی دیکھ بھال اور نگرانی سمارٹ سسٹم کے ذریعے  کررہی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انتظامیہ کا کہنا کہ ’مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آنے والوں کو صاف قالین فراہم کیے جاتے ہیں۔کوشش ہوتی ہے کہ قالین چوبیس گھنٹے صاف ستھرے، معطر اور جراثیم سے پاک ہوں‘۔

مسجد نبوی کے ہر قالین کے ساتھ ایک الیکٹرانک چپ لگی ہوتی ہے(فوٹو ایس پی اے)

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’مسجد نبوی کے قالین عام قالینوں سے مختلف ہوتے ہیں۔ یہ زیادہ استعمال ہونے پر متاثر نہیں ہوتے۔ بار بار دھونے سے ان کے رنگ پر فرق نہیں پڑتا اور یہ بے حد مضبوط ہوتے ہیں‘۔
’مسجد نبوی کے ہر قالین کے ساتھ ایک الیکٹرانک چپ لگی ہوتی ہے جس میں ڈیٹا محفوظ ہوتا ہے۔ اس کی ریڈنگ مشین کے ذریعے کی جاتی ہے‘۔

دن میں 3 مرتبہ صفائی ہوتی ہے، روزانہ 150 قالین دھوئے جاتے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

مسجد نبوی، اس کی چھت اور صحنوں میں 25 ہزار سے زیادہ قالین بچھائے جاتے ہیں۔
دن میں 3 مرتبہ ان کی صفائی ہوتی ہے اور انہیں جراثیم سے پاک کرنے کے لیے روزانہ 1600 لیٹر سے زیادہ مادہ استعمال ہوتا ہے۔ انہیں معطر کرنے کے لیے 200 لیٹر سے زیادہ خوشبو کا استعمال ہوتا ہے جبکہ روزانہ 150 قالین دھوئے جاتے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: