Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ ریجن میں گرد و غبار کے طوفان اور بارش کا امکان

طوفان اور بارش کے امکانات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ گورنریٹ کے ماتحت قدرتی آفات اور بحرانوں کے نگراں مرکز نے مقامی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور زائرین سے کہا ہے کہ ’وہ گرد وغبار کے طوفان اور بارش کے امکانات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں‘۔
اخبار 24 کے مطابق نگراں مرکز نے بیان میں کہا کہ ’مکہ مکرمہ ریجن کی کمشنریوں میں گرد کے طوفان اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا خطرہ ہے‘۔ 
’ شہری اور مقیم غیر ملکی برساتی نالوں کے قریب نہ جائیں اور ایسے نشیبی مقامات سے دور رہیں جہاں بارش کا پانی جمع ہوتا ہے‘۔
نگراں مرکز نے کہا کہ ’جمعرات 6 اپریل 2023 سے اتوار تک مکہ گورنریٹ کی  کمشنریوں میں بارش اور آندھی کا امکان ہے‘۔
اس سے قبل سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکزنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جمعرات سے اتوار تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں موسم بہار کی بارش متوقع ہے۔
علاوہ ازیں عسیر ریجن میں محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ ’جمعرات کو بھی سکول بند رہیں گے اور تعلیم آن لائن ہوگی‘۔ 

شیئر: