Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں ’قولون‘ کی صفائی کیسے کریں، ماہرامراض باطنیہ 

کینسر کے امراض کے ماہر اور پروفیسر ڈاکٹر فہد الخضیری کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران قولون (بڑی آنت) کی صفائی بہترین طریقے سے ہو جاتی ہے۔
 سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر الخضیری نے کہا ہے کہ رمضان کے سوا کسی اور مہینے میں اگر قولون کی صفائی کا ارادہ ہو تو سولہ گھنٹے تک کھانے سے پرہیز کیا جائے اس دوران صرف پانی پر اکتفا کیا جائے۔ 
ڈاکٹر الخضیری نے بتایا کہ رمضان میں قولون کی صفائی کے لیے ضروری ہوگا کہ افطار صرف پانی اور کھجور سے کیا جائے اس کے بعد سلاد لیا جائے۔
اس دوران تلی ہوئی اور بیک کی ہوئی چیزیں دو گھنٹے تک نہ لی جائیں۔ افطار کے 2 گھنٹے بعد سوپ لیں اور ابلی ہوئی سبزی کا استعمال کریں یا سلاد کھا لیں۔ تین یا چار گھنٹے بعد ڈنر کیا جائے ایسا کرنے سے رمضان المبارک کے دوران قولون کی صفائی ہو جائے گی۔ 

شیئر: