Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہی کا استعمال ہڈیوں کی مضبوطی کا ضامن

ڈبلن..... آئر لینڈ کے ماہرین نے کہا کہ دہی کا استعمال بڑھوتری تک ہڈیوں کی مضبوطی کا ضامن ہے۔آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں واقع ٹرینیٹی کالج کے شعبہ طب کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق دہی میں انسانی جسم دوست بیکٹریا اور اہم غذائی اجزاءپائے جاتے ہیں اور اس کے استعمال سے بڑھوتری تک ہڈیاں مضبوط رہتی ہیں جس سے انسان صحت مند اور تندرست و توانا رہ سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق دہی کے استعمال سے خواتین کو ہڈیوں کے امراض لا حق ہو نے کے امکانات 35 فیصد کم ہو جاتے ہیں جبکہ مردوں کو ہڈیوں کے امراض لا حق ہو نے کے امکانات 52 فیصد تک کم ہو جاتے ہیں۔ماہرین روزانہ کی بنیاد پر دہی کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔ 

شیئر: