Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی مقیمین کی رپورٹ پر 50ہزار ریال تک انعام

باحہ ..... امن عامہ کے ڈائریکٹر کے مشیر میجر جنرل جمعان الغامدی نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی مقیمین کی رپورٹ کرنے والے کو 50ہزار ریال تک کا انعام دیا جائیگا۔ المدینہ اخبار کے مطابق جمعان نے خبردار کیا کہ جو شخص بھی غیر قانونی طور پر مقیم کارکن کو روزگار دیگا یا اسے چھپانے کی کوشش کریگا اسے سخت سے سخت سزا دی جائیگی۔ انہوں نے باحہ ریجن پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل علی ال ہادی، کمشنروں، عہدیداروں، قبائل کے شیوخ، چوہدریوں ، تعلیم، ابلاغ او رثقافت کے ارباب کی موجودگی میں کہا کہ جو شخص بھی غیر قانونی طور پر مقیم شخص کی اطلاع دے گا اسے50ہزار ریال تک انعام پیش کیا جائیگا۔ الغامدی نے کہاکہ غیر قانونی تارکین سے پاک وطن عنوان کے تحت ولی عہد ، وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف نے جو قومی مہم شروع کی ہے اس کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ باحہ میں کم از کم 1350افراد نے ریکارڈ وقت میں اصلاح حال کرلیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوئی بھی شخص کسی غیر قانونی شخص کو روزگار نہ دے۔ رہائش نہ فراہم کرے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ اس قسم کے افراد ملک کے امن و امان، معیشت، صحت اور سماج کے لئے خطرہ ہیں۔ ان سے نجات حاصل کرنا واجب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قانونی طریقے سے کارکنان کو روزگار دلانے کیلئے 30کمپنیاں مختص کردی گئی ہیں۔ 

شیئر: