Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلندی پر تاروں پر چلنے کا کارنامہ

ٹائرول، اٹلی..... آپ کو شاید یقین نہ آئے لیکن بہت سے جیالے ایسی حرکتیں کر بیٹھتے ہیں جنہیں دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے اور انسان کانپ کر رہ جاتا ہے۔ تنے ہوئے تاروں پر چلنے کا نیا ہولناک کارنامہ کسی ایک فرد نے انجام نہیں دیا بلکہ 3ملکوں کے 3 جیالے اس کارنامے میں شریک رہے اور سب نے لوگو ںکو حیران کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ سب سے زیادہ خطرناک بات یہی ہوئی کہ تار پر چلتے ہوئے وہ لڑکھڑائے بھی مگر ہمت نہیں ہاری اور آخر کار ایک کنارے سے دوسرے کنارے پہنچ کر ہی دم لیا۔ ان تینوں میں سوئٹزرلینڈ کا سیموئل والری، ہالینڈ کا ٹیمین وینڈیرین اور جرمنی کا لوکاس ارمولر شامل تھا۔ لوگ ان تینوں کا ہولناک کارنامہ دیکھنے کیلئے دم سادھے قریب ہی کھڑے تھے تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ یا حادثہ پیش نہیں آیا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے تینوں نے بیک وقت تکنیک سے کام لیا ہے اور اپنی کوشش میں کامیاب بھی رہے ہیں۔

شیئر: