Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں، 23 ملزمان گرفتار 

دوافراد کوسوشل میڈیا پرمنشیات فروخت کرنے پرحراست میں لیاگیا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی محکمہ انسداد منشیات اورسیکیورٹی اہلکاروں نے متعدد علاقوں میں کارروائی کرکے منشیات سمگلنگ اورفروخت میں ملوث 23 افراد کو گرفتار کرلیا۔
سعودی عرب میں محکمہ انسداد منشیات نے سوشل میڈیا پر منشیات کی مارکیٹنگ کرنے والے مقامی شہری کو مشرقی ریجن میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعود شہری سوشل میڈیا کے ذریعے حشیش کی مارکیٹنگ کررہا تھا اسے حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 
دوسری جانب تبوک میں نشہ آور مادے کا دھندہ کرنے پر ایک سعودی شہری کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق عسیر ریجن کی کمشنری خمیس مشیط میں گشتی فورس نے چرس اور ممنوعہ نشہ آور گولیاں لے جانے والے سعودی شہری کو حراست میں لے لیا اس کے قبضے سے ممنوعہ ہتھیار بھی برآمد ہوا ہے۔ 
پولیس کاکہنا ہے کہ مقامی شہری کو قانونی کارروائی کے بعد ممنوعہ اشیا سمیت متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔ 
جازان ریجن کے العارضہ سیکٹر میں سرحدی محافظوں کے گشتی دستے نے قات سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔ سمگلنگ میں یمنی درانداز ملوث تھے انہیں ضبط شدہ قات سمیت متعلقہ ادارے کے سپرد کردیا گیا۔ 
جدہ پولیس نے نشہ آور پاؤڈر کا دھندہ کرنے والے ایک مقیم غیرملکی اور پاکستان سے وزٹ ویزے پر آئے  ہوئے شہری کو گرفتار کرلیا۔ 
جدہ پولیس نے 3 یمنی شہریوں کو نشہ آور مادے سمیت گرفتار کرلیا۔  
نجران ریجن کے سقام سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے 3 یمنی دراندازوں کو گرفتار کرلیا۔ تینوں چرس سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ 
ریاض پولیس نے 4 مقامی شہریوں کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے ممنوعہ نشہ آور گولیاں، حشیش اور ہتھیار برآمد کرلیا گیا۔ 
جازان ریجن میں گشتی فورس نے حشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ الدائر کمشنری میں حشیش کے علاوہ گولہ بارود اور اسلحہ بھی ضبط کیا گیا

شیئر: