Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکیہ سےمویشی، یوروگوائے سے گھوڑوں کی درآمد پرپابندی

یوروگوائے کے گھوڑوں میں خون کی بیماری پھیلی ہوئی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب نے ترکیہ اور یوروگوائے سے مویشیوں کی درآمد پرعارضی طور پر پابندی عائد کردی ہے۔
سعودی وزیر ماحولیات و پانی و زراعت عبدالرحمن الفضلی نے ترکیہ سے زندہ مویشیوں کی درآمد پرعارضی پابندی لگادی۔ 
اخبار 24 کے مطابق سعودی وزیر نے ترکیہ سے مویشیوں کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ عالمی ادارہ صحت کی اس رپورٹ کی بنیاد پر کیا ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ ترکیہ میں مویشیوں میں پیراورمنہ کی بیماری پھیلی ہوئی ہے۔ 
سعودی وزیر نے یوروگوائے سے گھوڑوں کی درآمد پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ یہ فیصلہ عالمی ادارہ صحت کی اس رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا جس میں توجہ دلائی گئی تھی کہ یوروگوائے میں گھوڑوں میں خون کی متعدی بیماری پھیلی ہوئی ہے۔ 

شیئر: