Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متوقع بارش، اتوار کو عسیر میں تعلیمی ادارے بند

تدریس کا سلسلہ مدرستی پلیٹ فارم پر آن لائن جاری رہے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز کی رپورٹ کومدنظر رکھتے ہوئے عسیر ریجن کے تمام تعلیمی ادارے اتوار کو بند رہیں گے جبکہ تدریس کا عمل ’مدرستی‘ پلیٹ فارم کے ذریعے جاری رہے گا۔
سبق نیوز کے مطابق محایل عسیر کے تعلیمی ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ کودیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریجن کے تمام تعلیمی اداروں میں طلبا کوحاضری سے استثنی دیا جائے۔
تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا مقصد ریجن میں متوقع بارش اور تبدیل ہوتے ہوئے موسمی حالات ہیں۔ ادارہ تعلیم کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ تدریس کا عمل آن لائن جاری رہے گا۔
واضح رہے وزارت تعلیم کی جانب سے تمام ریجنز کے تعلیمی اداروں کویہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے شہروں کے مطابق موسم کی رپورٹ دیکھ کر سکول بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ خود کر سکتے ہیں۔

شیئر: