Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کا دورہ مملکت

2022 میں میسی کو سعودی عرب کا سیاحتی سفیر منتخب کیا گیا تھا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی کے دورہ سعودی عرب کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’سعودی عرب کے سفیر سیاحت لیونل میسی اور ان کے اہل خانہ کو سیر و سیاحت کے لیے دوسری بار سعودی عرب آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔‘
احمد الخطیب نے میسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم آپ کو حقیقی سعودی روایت کے ساتھ مملکت میں خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں۔‘
سعودی وزیرسیاحت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر میسی اور ان کے اہل خانہ کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
میسی نے درختوں کی تصویر کے کیپشن میں تحریر کیا ہے کہ ’کسے یقین  آئے گا کہ سعودی عرب اتنے زیادہ سبزہ زاروں کا مالک ہے۔‘ 
لیونل میسی نے یہ بھی تحریر کیا کہ ’انہیں جب بھی موقع ملے گا وہ سعودی عرب کے عجائبات دریافت کرنا چاہیں گے۔‘
یاد رہے کہ سعودی وزارت سیاحت نے 2022 کے دوران میسی کو سعودی عرب کا سیاحتی سفیر منتخب کیا تھا۔

شیئر: