Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطعات بیبانیہ

- - - - - - -  -- - - - - - -  - - - - - - -  - - - - - - - - - - - -  - - - - - - - -- - - -  - -
 ڈاکٹر محمد سعید کریم بیبانی۔ جدہ
 - - - - - - - - - - - -
نہیں ہے آنکھ مٹکا چکورنی کا ٹھیک
 افیئر اس کا خطرناک روپ دھارے گا
قمر کے عشق میں اگنور ہو رہا ہے چکور

چکورنی کو کسی دن وہ جاں سے مارے گا

٭٭٭
انگلش بڑی زبان سہی، بد تمیز ہے
اردو میں درجہ بندی ہے تم، آپ اور تو
 چھوٹا ہو یا بڑا کہ بڑے سے بڑا کوئی
 انگلش میں کچھ تمیز نہیں، سب کے سب ہیں " یو"
٭٭٭
اس نے ڈانٹا کہ تو اس عمر میں کرتا ہے عشق
چُلّو بھر پانی میں تو ڈوبے تو کیا ہو اچھا
میں برا ماننے والا تھا کہ پھر یاد آیا
مجھ کو چُلّو کا تو مطلب ہی نہیں ہے آتا
٭٭٭
مالکن غصے سے کیوں بولی ہے خُدامہ کو
اسکی صاحب سے اسی بات پہ ٹھن سکتی ہے
دیر کیا لگتی ہے رشتوں کے تغیر کو یہاں
 نوکرانی وہ فقط رانی بھی بن سکتی ہے
٭٭٭
بقالے میں جو نظر آئی ایک ماہ جبیں
 تو میں نے یونہی کہا آپ کھائیں گی ٹافی
 وہ سیخ پا ہوئی اتنی کہ کچھ نہ کچھ بولی
سمجھ میں اتنا ہی آیا کہ ’’انت مخ ما فی‘‘

شیئر: