Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی 7 ممالک کے لیے ڈیجیٹل ویزا سروس

دوسرے مرحلے میں دیگرممالک کے لیے بھی مذکورہ سہولت فراہم کی جائے گی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب نے انڈیا اور بنگلہ دیش سمیت 7ممالک کے لیے تجرباتی طورپر ڈیجیٹل ویزے کااجرا شروع کردیا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی دفتر خارجہ نے پاسپورٹ پر ویزہ سٹیکرکے بجائے (کیو آر کوڈ) ویزہ سسٹم شروع کیا ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ویزے کا اجرا قونصلر سروسز کا معیار بلند کرنے والے بڑے پروگرام کا حصہ  ہے۔
تجرباتی مرحلہ مکمل ہونے کے بعد آئندہ لیبر، اقامہ اور وزٹ ویزوں کا اجرا بھی ’کیوآرکوڈ‘ کی بنیاد پرکیاجائے گا۔ 
دفتر خارجہ نے توجہ دلائی ہے کہ ڈیجیٹل ویزے کا آغاز 7 ممالک سے کیا جارہا ہے جن میں متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، بنگلہ دیش، انڈیا،انڈونیشیا اور فلپائن شامل ہیں بعدازاں مرحلہ واردیگرممالک کے لیے بھی ڈیجیٹل ویزہ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

شیئر: