Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیرکی انڈین وزیر ماحولیات سے ملاقات 

مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کی تدابیرکا جائزہ لیاگیا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ و ایلچی برائے امورماحولیات عادل الجبیر نے جمعرات کو انڈین وزیر ماحولیات و جنگلات و موسمیات شری بوبندر سے جرمنی میں ملاقات کی جہاں وہ پٹسبرگ ماحولیاتی مکالمے میں شرکت کے لیے گئے ہوئے ہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق فریقین نے ماحولیات و موسمیات کے مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کی تدابیرکا جائزہ لیا۔
 ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کی کاوشوں اور انشیٹوز کا جائزہ لیا۔ 
عادل الجبیر اورانڈین وزیر نے پٹسبرگ موسمیاتی مکالمے کے ایجنڈے پر درج اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سعودی عرب میں موسمیاتی معاہدوں کے سینیئر مذاکرات کار خالد ابو اللیف بھی موجود تھے۔ 

شیئر: