Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’نشہ آور ادویات بغیر نسخہ فروخت کرنا جرم ہے‘

ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر فروخت پر پانچ سے 15 سال کی سزا ہو سکتی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ نشہ آور اجزا پر مشتمل ادویہ نسخے کے بغیر جاری کرنا قابل سزا جرم ہے۔
 سبق ویب سائٹس کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے ٹوئٹرپرکہا ہے کہ وہ فارماسسٹ جو ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر ایسی ادویات جن کی تیاری میں مخصوص نشہ آوراجزا شامل ہوتے ہیں، فروخت کرے گا اسے کم از کم پانچ سال اور زیادہ سے زیادہ 15 برس قید کی سزا ہو گی۔ 
پبلک پراسیکیوشن کا یہ بھی کہنا تھا کہ انسداد منشیات کے قانون کی دفعہ 29 اور 38 میں یہ سزا بیان کی گئی ہے۔

شیئر: