Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلابی ریلے میں گاڑی لے جانے والے شہری پرجرمانہ

سیلابی ریلے سے جان بوجھ کر گزرنا قانون شکنی میں شمار ہوتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
عسیرریجن کی سراۃ عبیدہ کمشنری میں محکمہ شہری دفاع کے اہلکاروں نے سیلابی ریلے میں پھنسے ایک شہری اوراس کی گاڑی کو نکال لیا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ایک گاڑی وادی میں آنے والے سیلاب میں پھنس گئی تھی۔
اطلاع ملنے پراہلکاروں نے شہری کوگاڑی سمیت سیلابی ریلے سے نکالا تاہم سیلاب کے دوران وادی سے گزرنے کا خطرہ مول لینے پر مقامی شہری کے خلاف کارروائی کی گئی اس سلسلے میں امن عامہ کے قانون کے مطابق مقامی شہری پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ 
واضح رہے محکمہ امن عامہ کے قانون کے مطابق سیلابی ریلے سے جان بوجھ کرگزرنا قانون شکنی ہے جس پرجرمانہ عائد کیاجاتاہے۔
سیلابی ریلے کے قانون کا مقصد لوگوں کی جان ومال کا تحفظ ہے۔ 

شیئر: