Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیگریشن نمبر کی بنیاد پر ہروب، کفالت تبدیل کرائی جا سکتی ہے؟

نئے ویزے غیرملکی کارکن کا اقامہ جاری کرانا کفیل کی ذمہ داری ہے (فوٹو: ٹوئٹر جوازات)
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن جو وزارت داخلہ کا ذیلی ادارہ ہے کے قوانین کے مطابق مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کے اقام ، خروج وعودہ اور خروج نہائی کے اجرا کا ذمہ دارہے ۔
مملکت میں رہائش پذیرغیرملکی افراد جب مستقل بنیاد پر اپنے ملک جاتے ہیں تو انہیں فائنل ایگزٹ جسے عربی میں خروج نہائی کہا جاتا ہے حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ 
 کفالت کی تبدیلی کے حوالے سے جوازات کے ٹوئٹرپرایک شخص نے دریافت کیا ’عامل کے ویزے پر کفیل نے اقامہ جاری نہیں کرایا بلکہ امیگریشن نمبر کی بنیاد پر ہروب فائل کردیا  اس صورت میں کفالت تبدیل کرائی جاسکتی ہے،کس ادارے سے رجوع کیاجائے؟۔ 
سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ’ وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی سے رابطہ کیاجائے جہاں کیس کو دیکھتے ہوئے متعلقہ اہلکارفیصلہ صادر کریں گے‘۔ 
واضح رہے جوازات کے قانون کے مطابق مملکت میں نئے ویزے پرآنے والے غیرملکی کارکن کا اقامہ جاری کرانا اس کے کفیل کی ذمہ داری ہوتا ہے۔ 
اقامہ جاری کرانے سے قبل آجر واجیر کے پاس قانونی طورپر3 ماہ کی تجرباتی مدت ہوتی ہے جس میں باہمی اتفاق سے مزید تین ماہ کی توسیع کرائی جاسکتی۔ 
تجرباتی مدت ختم ہونے سے قبل اقامہ جاری نہ کرائے جانے کی صورت میں 500 ریال جرمانہ عائد کیاجاتا ہے جوکفیل کے ذمہ ہوتا ہے۔ 
وزارت افرادی قوت کی جانب سے آجرو اجیر کے مابین تنازعات کے حل کےلیے باقاعدہ شعبہ قائم کیا گیا ہے جہاں اس قسم کے معاملات نمٹائے جاتے ہیں۔  
مملکت میں نئے آنے والے غیرملکی کارکن کے اقامے کے اجرا سے قبل اس کا طبی معائنہ کرایا جاتا ہے جس میں پاس ہونے کے بعد کارکن کا میڈیکل انشورنس جاری کرایا جاتا ہے بعدازاں اقامہ اورلیبرکارڈ کی فیس ادا کرنے کے بعد اقامہ جاری ہوتاہے۔ 

وزارت افرادی قوت میں آجرو اجیر کے مابین تنازعات کے حل کےلیے شعبہ قائم ہے (فوٹو: ٹوئٹر جوازات)

ملازمت کے قوانین کے مطابق کارکن کے لیے مخصوص تجرباتی مدت فریقین کے لیے اس لیے اہم ہوتی ہے۔ اس دوران کارکن کے کام کے بارے میں آجراپنی تسلی کرسکے ۔
علاوہ ازیں اس دوران کارکن بھی اپنے کفیل یعنی آجر کی جانب سے مقرر کی جانے والی تنخواہ اوردیگرمراعات کے حوالے سے بھی تسلی کرسکتا ہے۔ 
تجرباتی مدت کے دوران فریقین کوکسی بھی حوالے سے اختلاف ہونے کی صورت میں اسے باہمی طورپرحل کیاجائے جس کے بعد ملازمت کا معاہدہ کرنے کے بعد اسے وزارت افرادی قوت کے پلیٹ فارم ’قوی‘ پراپ لوڈ کیاجاتا ہے ۔رفریقین کی جانب سے منظوی ہونے کے بعد اس کی تصدیق قوی پلیٹ فارم پرکی جاتی ہے۔   

شیئر: