Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجزائر کے صدر سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون سے منگل کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے صدارتی محل میں ملاقا ت کی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورولی عہد کی جانب سے صدر تبون، الجزائر کی حکومت و عوام کے لیے خیر سگالی کے پیغامات پہنچائے۔
الجزائری صدر نے شہزادہ فیصل بن فرحان کو شاہ سلمان، ولی عہد اور سعودی عوام و حکومت کے لیے خیر سگالی کا جوابی پیغام حوالے کیا ہے 
ملاقات میں مستحکم برادرانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں سعودی عرب اورالجزائر کے تعلقات کو جدید خطوط پر مزید مستحکم کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ 
علاقائی و بین الاقوامی اہم حالات اور مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے الجزائری وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی ہے(فوٹو: ایس پی اے)

علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان نے الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عطاف سے بھی ملاقات کی ہے۔
 سعودی عرب اور الجزائر کے مستحکم و برادرانہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کے حصول میں معاون  حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں متعدد بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر یکجہتی بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ 
دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے عالمی امن و سلامتی کے حصول کے لیے مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھانے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 
دونوں ملاقاتوں میں الجزائر میں متعین سعودی سفیر ڈاکٹر عبداللہ البصیری اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔
 

شیئر: