Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوجی عدالت سے سزایافتہ مزید 4 دہشتگردوں کو پھانسی

راولپنڈی.. فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مزید 4 خطرناک دہشت گردوں کو خیبر پختونخوا کی جیل میں پھانسی دے دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد تعلیمی اداروں، ذرائع مواصلات، شہریوں اور مسلح افواج کے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے۔ جن دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی ان میںمحمد ابراہیم ،رضوان اللہ ،سردار علی اورشیر محمد خان شامل ہیں۔ چاروں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا۔ دہشت گرد وںنے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا 

 

شیئر: