Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی طریقے سے آب زمزم فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی

سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے ترجمان ھانی حیدر نے مقامی شہری اور مقیم غیرملکی سے کہا ہے کہ ’وہ انجانے ذرائع سے زمزم کی بوتلیں نہ خریدیں‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ھانی حیدر نے بیان میں کہا کہ’ آب زمزم کی بوتلیں کنگ عبداللہ سقیا زمزم سے حاصل  کریں یا پھر ان تجارتی مراکز سے خریدی جائیں جہاں باقاعدہ طور پر آب زمزم مہیا کیا جارہا ہے‘۔ 
کنگ عبداللہ  سقیا زمزم کا ادارہ مکہ مکرمہ کے کدی محلے میں واقع ہےجہاں عام افراد کو بھی زمزم کی بوتلیں فراہم کی جاتی ہیں۔ مملکت کے بڑے تجارتی مراکز میں بھی زمزم سپلائی کیا جا رہا ہے۔ 
انتظامیہ کے ترجمان نے کہا کہ ’غیر قانونی طریقے سے آب زمزم کی بوتلیں فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی اور انہیں  غیر قانونی عمل سے روکا جائے گا‘۔  
ترجمان نے خبردار کیا کہ’ جو لوگ غیر قانونی ذرائع سے آب زمزم کی بوتلیں حاصل کریں گے وہ اس کے ذمہ دار خود ہوں گے۔ ایسے مقامات سے فراہم کی جانے والی آب زمزم کی بوتلوں کے بارے میں کوئی گارنٹی نہیں دی جاسکتی کہ وہ اصلی بوتلیں ہیں یا جعلی‘۔ 

شیئر: