Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 حائل میں حاتم طائی کے حالات زندگی پر فیسٹیول

وزارت ثقافت قومی شناخت بڑھانے کے لیے ایسے تاریخی پروگرام منعقد کرتی ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کے شہر حائل میں 5 سے 13 مئی تک منعقد ہونے والا الطائی فیسٹیول خوبصورت یادیں سمیٹ کر اختتام پذیر ہو گیا۔
عرب نیوز کے مطابق فیسٹیول کے پروگراموں میں عربی شاعری کے سال کے حوالے سے زائرین کو عرب خطے کے معروف شاعر حاتم الطائی سے متعارف کرایا گیا جو حائل میں قبل از اسلام  مقیم تھے۔

حاتم الطائی کی سماجی زندگی کے بارے میں ٹیبلو پیش کیا گیا۔ فوٹو عرب نیوز

حاتم الطائی ایک ایسی معروف تاریخی شخصیت تھے جو اپنی شاعری، سخاوت اور گھڑ سواری کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔
حائل میں گاؤں توارن میں حاتم الطائی کا محل، ان کے قبر کی باقیات آج  بھی ان کے چاہنے والوں کے لیے کشش کا باعث ہیں۔
میلے میں مختلف ثقافتی سرگرمیوں اور حاتم طائی سے متعلق واقعات کا ایک پیکج شامل تھا جس میں حاتم طائی کی شاعری ان کی زندگی اور علاقے کی ثقافت کی عکاسی کر رہی تھی۔
یہاں آنے والے زائرین کو تخلیقی اشیا سے متعارف کرایا کیا گیا جس میں مٹی کے برتن بنانا،  ہاتھ سے کپڑے کی تیاری اور دستکاری کے کئی ایک نمونے بنانا شامل تھا۔

زائرین کو دستکاری اور تخلیقی اشیا سے متعارف کرایا کیا گیا۔ فوٹو عرب نیوز

یہاں آنے والوں کو زائرین کو عوراض کے علاقے میں لے جایا گیا یہ علاقہ حاتم طائی کی زندگی کے اہم  واقعات کی نمائندگی کرتا ہے۔
حاتم الطائی کی زندگی پر 'شاعر طائی کے بارے میں' کے عنوان سے ایک شو منعقد کیا گیا جس میں عرب شاعری کی علامتوں پر روشنی ڈالی گئی اور ان کی  زندگی کے مراحل دکھائے گئے جس میں وہ عرب لوگوں کی صداقت، اخلاقیات اور اقدار کے گواہ اور دوسروں کے لیے نمونہ تھے۔
فیسٹیول میں ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں حاتم الطائی کے علاقے میں ان کی سماجی زندگی کے بارے میں جیتا جاگتا نمونہ پیش کیا گیا، یہ نمائش حاضرین کو چھٹی صدی عیسوی میں لے گئی۔

حاتم الطائی کی سخاوت کی تقلید کرتے ہوئے مہمان نوازی کے مناظر عام تھے۔ فوٹو واس

فیسٹیول میں وزارت ثقاف کی جانب سے کوکنگ ایریا کا اہتمام تھا جہاں کھانا پکانے کے پروگرام جاری تھے اور حاتم الطائی کی سخاوت کی تقلید کرتے ہوئے مہمان نوازی کے مناظر اور ان کی خاندانی زندگی اور کہانیوں کی جھلک دکھائی گئی تھی۔
دیوان حاتم کے پویلین میں ادبی شخصیات اور شاعروں نے مختلف نظمیں اور سوانح عمری کے ذریعے الطائی کے احوال بیان کرنے کے لیے سٹیج سجا رکھا تھا اور حاتم طائی کی تخلیقات کے غیر دریافت شدہ پہلوؤں کے ذریعے تاریخ کو اجاگر کیا۔
واضح رہے کہ ایسے تاریخی پروگراموں کے انعقاد سے وزارت ثقافت قومی شناخت بڑھانے اور مملکت کی روایات کو طرز زندگی میں تبدیل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
 

شیئر: