Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معروف سعودی اداکار اور کامیڈین فہد الحیان انتقال کرگئے

مشہور کامیڈی پروگرام ’طاش ما طاش‘سے اپنی پہچان بنائی ( فائل فوٹو: العربیہ)
معروف سعودی اداکار اور کامیڈین فہد الحیان پیرکو 52 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق فہد الحیان 22 مارچ 1971 کو پیدا ہوئے۔ شادی شدہ اور تین بچوں کے باپ تھے۔
بچپن سے اداکاری کا شوق رہا۔ سکول تھیٹر سے اداکاری کا آغاز کیا عوام انہیں پسند کرتے تھے۔ احباب کے حلقوں میں وہ بے حد مقبول تھے۔
فہد الحیان نے اداکاری کی شروعات خلیجی شخصیات سے کی۔ خلیجی ممالک میں ڈرامہ اور کامیڈی کے معروف سٹار بن گئے تھے۔ انہوں نے اداکاری کے حوالے سے کسی ایک رنگ کو اپنی پہچان نہیں بنایا۔ 
فہد الحیان نے رمضان  کے دوران پیش کیے جانے والے مشہور کامیڈی پروگرام ’طاش ما طاش‘سے اپنی پہچان بنائی۔ انہیں اس سیریل میں اداکاری کا موقع ناصر القصبی نے دیا تھا۔ 
انہوں نے 2006 میں پروڈکشن کا سلسلہ شروع کیا۔ خلیجی ٹی وی سیریل ’غشمشم ‘ میں ہیروکا منفرد کردارادا کیا۔ھیا الشعبی ان کے مقابل ہیروئن کا کردار ادا کررہی تھیں۔ 

شیئر: