Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رونالڈو نے ایک اور ریکارڈ قائم کر دیا

میڈرڈ....ہسپانوی کلب ریئل میڈرڈ کے پر تگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ریکارڈ ز میں اضافہ کرتے ہوئے یورپ کی 5بڑی فٹ بال لیگز کے آل ٹائم ٹاپ اسکورر کا اعزاز حاصل کر لیا ۔جمعرات کو اسپینش لیگ کے میچ میں سیلٹا ویگو کے خلاف پہلا گول کرکے انہوں نے جیمی گریوز کا ریکا رڈ اپنے نام کیا ۔ جنہوں نے 1957تا1971کے دوران یورپ کی 2لیگ میں کھیلتے ہوئے 366گول کئے تھے ، جمی نے انگلش لیگ میں 357اور اٹالین لیگ میں 9گول کرتے ہوئے ٹاپ اسکورر بننے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔رونالڈو نے گزشتہ روز کے میچ میں 2گول کئے اوراب وہ 368گول کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔رونالڈو بھی صرف2لیگز کھیل رہے ہیں ۔انہوں نے انگلش لیگ میں 84اور اسپینش لیگ میں 284گول کر رکھے ہیں جن مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ رونالڈو ابھی پوری طرح ایکشن میں ہیں۔

 

شیئر: