Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں ایک ٹن وزنی اور مہنگے بیل کی سوشل میڈیا پر دھوم 

صرف بیل کے گوشت کا وزن 645 کلو گرام  بتایا جا رہا ہے ( فوٹو: العربیہ)
مصر کے جنوبی علاقے اسوان میں سوشل میڈیا پر ایک ٹن سے زیادہ وزنی اور مہنگے بیل کی سوشل میڈیا پر دھوم ہے، اس کی تصاویر وائرل ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق بیل کا وزن 1100 کلو گرام ہے، اس کا سودا ایک لاکھ 37 ہزار مصری پونڈ  میں طے پایا ہے۔
 یہ مصر میں اب تک فروخت کیا جانے والا سب سے زیادہ وزنی بیل ہے۔ اس کے ایک کلو گوشت کی قیمت 400 پونڈ بتائی جا رہی ہے۔
 بیل خریدنے والے قصاب یاسر محمد جابر( ابو عمار) نے بتایا کہ اس نے الاقصر کمشنری کی اسنا منڈی سے اسے بیل خریدا ہے۔  
ابو عمار کی وڈیو بھی وائرل ہے۔ جس میں انہیں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ان اسوان کے ادفو شہر میں سا کی گوشت کی دکان ہے اور یہ بیل گوشت بیچنے کے لیے خریدا ہے۔
ابو عمار کا کہنا ہے کہ بیل چارے میں مکئی کھا رہا تھا۔ مکئی سے گوشت کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور چربی کم ہوجاتی ہے۔ 
بیل کے گوشت کا وزن 645 کلو گرام  بتایا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ  مصر میں چارے کے بحران کے باعث گوشت کافی مہنگا ہوگیا ہے۔ایک کلو گوشت 370 پونڈ سے زیادہ میں فروخت ہورہا ہے۔  
قصابوں کا کہنا ہے کہ گوشت کی قیمت میں اضافہ چارہ مہنگا ہونے سے ہے۔  30 فیصد قصاب اپنی دکانیں بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ 

شیئر: