Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں اتوار سے جمعرات تک بارش کا امکان، شہری دفاع کا الرٹ

مختلف علاقوں میں بارش جبکہ کہیں کہیں ژالہ باری کا بھی قوی امکان ہے(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی شہری دفاع نے مملکت کے مختلف علاقوں میں اتوار سے جمعرات تک متوقع بارش کی پیشگوئی کے باعث احتیاطی تدابیر پرسختی سے عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی نے محکمہ شہری دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’موسمیات کے قومی مرکز کی اطلاع کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ کہیں کہیں ژالہ باری کا بھی قوی امکان ہے‘۔ 
’مکہ مکرمہ ریجن کے علاقے طائف، میسان، اضم، الخرمہ، العرضیات، تربہ، رینہ،المویہ کے علاوہ عسیر، الباحہ، جازان اورنجران ریجن میں بارش جبکہ نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہونے کا امکان ہے۔ 
 رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ’ریاض ریجن کے مختلف علاقوں میں بھی درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پرتیزگرد آلود ہوا بھی چلنے کی توقع ہے‘۔ 
بارش کے حوالے سے محکمہ شہری دفاع  نے انتباہ کیا کہ ’ایسے نشیبی علاقے جہاں سیلابی ریلے کا امکان ہے ان مقامات پرجانے سے گریز کیا جائے۔ وادیوں اورگھاٹیوں میں قیام گریز کریں ۔ سیلابی ریلے کی گزرگاہوں کوعبور نہ کیا جائے جو قانون شکنی تصور ہوگی‘۔  

شیئر: