Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزٹ ویزے کا نیا طریقہ کار، سٹیکر کی جگہ کیو آر کوڈ، کابینہ نے منظوری دے دی

پہلے مرحلے میں ای ویزا سسٹم سات ممالک میں نافذ کیا جارہا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ نے وزٹ اور ٹرانزٹ ویزوں کے اجرا کے نئے طریقہ کار کی منظوری دی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے  مطابق کابینہ کا اجلاس منگل کو جدہ کے قصر السلام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہوا ہے۔
سعودی دفتر خارجہ نے وزٹ اور ٹرانزٹ ویزے کے لیے پاسپورٹ پر سٹیکر کی جگہ کیو آر کوڈ  استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی ہے۔
نئے نظام کے مطابق وزٹ یا ٹرانزٹ ویزے کی کارروائی کرانے والے کے پاسپورٹ پر سٹیکر کے بجائے ای ویزا جاری ہوگا جس پر کیو آر کوڈ ہوگا۔ 
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ’یہ فیصلہ ملازمت، اقامہ اور وزٹ ویزوں کا نیا سسٹم متعارف کرانے والی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے‘۔ 
وزارت خارجہ چاہتی ہے کہ اس کی  قونصلر خدمات معیاری اور معتبر ہوں۔ 
سعودی دفتر خارجہ  نے بیان میں کہا کہ’ پہلے مرحلے میں ای ویزا سسٹم سات ممالک میں نافذ کیا جارہا ہے‘۔
 متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، بنگلہ دیش، انڈیا، انڈونیشیا اور فلپائن میں ملازمت، اقامہ، وزٹ اور ٹرانزٹ ویزے آن لائن جاری  کیے جا رہے ہیں۔ 

شیئر: