Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکنامک زونز میں سرمایہ کاری پر 20 برس تک رعایتی ٹیکس کی سہولت

محمد الجدعان نے انویسٹمنٹ فورم  کے اجلاس سے خطاب کیا (فوٹو الاخباریہ)
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے اکنامک زونز میں سرمایہ لگانے والوں کو مختلف ٹیکس رعایتیں دی جائیں گی۔‘ 
العربیہ نیٹ اور سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزیر خزانہ سعودی عرب کے اکنامک زونز میں انویسٹمنٹ فورم  کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ 
انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب اکنامک زونز میں سرمایہ لگانے والوں کو 20 برس تک رعایتی ٹیکس سہولت دے گا تاکہ وہ طویل منصوبہ بندی کر سکیں۔‘ 
محمد الجدعان نے مزید کہا کہ ’آجروں کو سوشل انشورنس ٹیکس سے استثنٰی دیا جائے گا۔ اکنامک زون میں کام کرنے والی کمپنی اور مختلف اکنامک زونز میں موجود کمپنیوں کے درمیان کاروبار پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔‘ 
سعودی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب اعلٰی صلاحیت کے مالک افراد کو لانے کے لیے مختلف فیسوں سے استثنٰی دے گا۔‘ 
ان کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب دنیا کا واحد ملک ہے جسے ایک سال کے دوران زمرہ بندی کرنے والی تین ایجنسیوں سے تین بہترین درجے حاصل ہوئے۔‘ 
 ’اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی وژن 2030 جس کی شروعات پر سات برس گزر چکے ہیں اور ہم درست راستے پر گامزن ہیں‘۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: