Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی، امریکی اور خلیجی ممالک کی فوجی مشقوں کا آغاز 

یہ مشقیں پہلی بار سعودی عرب میں ہورہی ہیں ( فوٹو: ٹوئٹر وزارت دفاع)
سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ’  مشرقی ریجن میں سعودی عرب ،امریکہ اور خلیجی تعاون کونسل میں شامل ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغازکیا گیا ہے‘۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مشرقی ریجن کے ایئر وار سینٹر میں شروع ہونے والی ’ایگل ریسورل 23‘ کے عنوان سے  مشقوں کا مقصد عسکری تعاون کا استحکام ، فضائی میزائل دفاع کے شعبے میں تجربات کا تبادلہ اور فضائی جنگ کی منصوبہ بندی میں یکسانیت پیدا کرنا ہے۔ 
مشترکہ مشقوں میں شریک سعودی فورس کے کمانڈر میجر جنرل عقاب  بن عوض المطیری نے کہا ہے کہ’ سعودی فوجی دستے متعدد نظریاتی اورعملی مشقیں کریں گے۔ خصوصا گولہ بارود سے فضائی اور میزائل آپریشن میں حصہ لیں گے‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’فوجی دستے دفاعی کارروائی میں شریک ہوں گے۔ طیارہ شکن حملے میں شامل ہوں گے۔ فضا سے فضا میں فیول بھرنے کی مشق کریں گے۔ زمین سے سمندر والی جنگ کا بھی تجربہ کریں گے‘۔
’الیکٹرانک جنگ، سمندر میں اندر تک گھس کر کارروائی کرنے، بڑے  پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحہ سے بچاؤ اوراجتماعی نقصانات سے حفاظت کی تدابیر کی مشقیں بھی ہوں گی‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’یہ مشقیں پہلی بار سعودی عرب میں ہورہی ہیں۔ ان کی شروعات اکیڈمی کلاسوں اور لیکچر سے کی گئی ہیں۔ اس سے قبل 8 کانفرنسیں ہوئی ہیں ان میں سے سات ریاض اور دیگر امریکی ریاست فلوریڈا  میں ہوئیں‘۔ 

شیئر: