Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ریجن میں 40 لاکھ سے زیادہ ممنوعہ گولیاں ضبط، چھ افراد گرفتار 

زیر حراست ملزمان میں غیر ملکی اور سعودی شہری شامل ہیں( فوٹو: ایس پی اے)

سعودی محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان مروان الحازمی نے کہا ہے کہ’ چالیس لاکھ سے زیادہ ممنوعہ گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے‘۔

سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ’ 40 لاکھ  94 ہزار 950 ممنوعہ گولیاں ضبط کی گئی ہیں‘۔  

ریاض ریجن میں چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان میں تین کا تعلق مصر، ایک، ایک کا سوڈان، یمن اور سعودی عرب سے ہے۔ 


جازان ریجن میں سو کلو گرام قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ( فوٹو: ایس پی اے)

ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 

علاوہ ازیں جازان ریجن میں سرحدی محافظوں نے سوکلو گرام قات ( نشہ آور پتے) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

سرحدی محافظوں نے ضبط کی جانے والی قات کو متعلقہ حکام کے حوالے کردیا ہے۔

شیئر: