Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس آر ایم جی کی پہلے سے بھی زیادہ زور و شور کے ساتھ ’کینز لائنز فیسٹیول‘ میں شرکت

پینل گفتگو میں میڈیا انڈسٹری کو درپیش بڑے چیلنجز کا جائزہ لیا جائے گا (فوٹو: عرب نیوز)
مشرق وسطٰی، شمالی افریقہ اور جنوبی ایشیا (مینا) ریجن کا سب سے بڑا میڈیا گروپ ’ایس آر ایم جی‘ یعنی سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ دوسرے برس پہلے سے بھی زیادہ تیاری کے ساتھ ’کینز لائنز انٹرنیشنل فیسٹیول آف کریٹیوٹی‘ میں شرکت کر رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق 19 سے 23 جون تک یہ میڈیا گروپ ’ایس آر ایم جی بیچ ایکسپیرئنس‘ میں میڈیا، ٹیکنالوجی اور تخلیقی دنیا کی نامور شخصیات کو لے کر آ رہا ہے جو ورک شاپس، لائیو پرفارمنس اور پینل گفتگو میں حصہ لیں گی۔
ایس آر ایم جی بیچ ایکسپیرئنس کے تحت ان پانچ دنوں میں ٹک ٹاک اور بروٹ جیسی بڑی کمپنیوں کے بانیوں، کاروباری شخصیات اور ایگزیکٹوز کے ساتھ گفتگو میں دنیا بھر میں تخلیقی اور ٹیکنالوجی انڈسٹری میں ہونے والی تبدیلیوں اور ٹرینڈز پر روشنی ڈالی جائے گی۔
ان شخصیات نے ایسے پلیٹ فارمز تخلیق کیے ہیں جنہوں نے نئی نسل کے مواد استعمال کرنے کے رجحان میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ یہ پروگرام میڈیا اور تخلیقی صنعت کے چیلنجز اور مواقع کا جائزہ لے گا۔ تفصیلی گفتگو میں پاپولر کلچر کی سمت تعین کرنے والے ٹی وی سٹار مو عامر اور ایوارڈ یافتہ سونگ رائٹر اور ریپر بیلی کو بھی موضوع گفتگو بنایا جائے گا۔
ان چوٹی کے تخلیق کاروں کے ساتھ پینل گفتگو میں انڈسٹری کو درپیش بڑے چیلنجز کا جائزہ لیا جائے گا کہ ان چیلنجز کا میڈیا انڈسٹری پر کیا اثر ہو گا۔ یہ بھی دیکھا جائے گا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) تخلیق کاری کے مستقبل کو کیسے متاثر کرے گی، فلم اور انٹرٹینمنٹ ثقافتوں کو کیسے قریب لائے گی اور مینا ریجن میں موسیقی کا رجحان کیسے ابھر رہا ہے۔
ایس آر ایم جی بیچ ایکسپیرئنس کے پروگرام میں الشرق بزنس بلوم برگ اے آئی ویڈیو بوتھ سے شرکا کی رپورٹنگ کی صلاحیتوں کو ٹیسٹ کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی سرگرمیاں بھی ہوں گی۔ الشرق الاوسط کے آرکیڈ گیم کے کھلاڑی جعلی اور اصلی خبر کا انتخاب کریں گے۔
 2021 میں ٹرانسفارمیشن سٹریٹیجی کے لانچ سے لے کر اب تک ایس آر ایم جی نے مقامی اور علاقائی ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کی ہے اور اس کے لیے بڑی عالمی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ کینز لائنز میڈیا اور تخلیقی انڈسٹری کے لیے ایک بڑا فیسٹیول ہے اور ایس آر ایم جی کے لیے ایک عالمی سٹیج فراہم کرتا ہے کہ وہ کس طرح میڈیا لینڈ سکیپ میں تبدیلی لا رہا ہے۔
2022 میں ینز لائنز فیسٹیول میں ایس آر ایم جی کی طرف سے مینا ریجن کی پہلی مرتبہ نمائندگی کی گئی تھی۔ بین الاقوامی کمپنیوں نے ایس آر ایم جی میں کافی دلچسپی ظاہر کی تھی اور کئی نئے معاہدے ہوئے تھے۔
2023 میں ایس آر ایم جی نے بڑے برانڈز کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے اور مقامی و علاقائی ٹیلنٹ کی پذیرائی کے لیے اپنے میڈیا اور بزنس پورٹ فولیو میں مزید بہتری کی ہے۔

ایس آر ایم جی کی سی ای او جمانا راشد الراشد نے کہا کہ ’نوجوان ٹیلنٹ کو تربیت دینا ہماری وسیع تبدیلی کی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہے۔‘ (فوٹو: عرب نیوز)

رواں برس ایس آر ایم جی نے پہلے سعودی ینگ لائنز ٹیلنٹ کمپیٹیشن کو لانچ کرنے کے لیے کینز لائنز کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ ایس آر ایم جی نے بہترین نوجوان ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کے لیے سعودی عرب میں مقابلہ کروایا تاکہ وہ کینز میں عالمی سطح پر مقابلہ کر سکیں۔
ایس آر ایم جی کی سی ای او جمانا راشد الراشد نے کہا کہ ’نوجوان ٹیلنٹ کو تربیت دینا ہماری وسیع تبدیلی کی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہے۔ اور ایس آر ایم جی کی توجہ میڈیا لیڈرز اور مواد کی تخلیق کرنے والی اگلی نسل کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے اور اسے بااختیار بنانے پر مرکوز ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے اپنے پورٹ فولیو کو وسعت دینے اور دنیا میں اپنے ٹیلنٹ کو نمائندگی دینے کے لیے بڑی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ اس میں سعودی ینگ ٹیلنٹ کمپیٹیشن کو پہلی مرتبہ لانچ کرنے کے لیے کینز لائنز کے ساتھ شراکت داری شامل ہے، جہاں جیتنے والے کینز میں ہونے والے عالمی ینگ لائنز مقابلے میں سعودی عرب کی نمائندگی کریں گے۔‘
جمانا راشد الراشد نے کہا کہ ’مینا ریجن میں ابھرنے والے تخلیقی انقلاب کو سامنے لانے کے لیے کینز لائنز فیسٹیول بہترین ماحول فراہم کرتا ہے۔‘
اس حوالے سے مزید تفصیلات کا اعلان ویب سائٹ canneslions.srmg.com پر کیا جائے گا۔

شیئر: