Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین حج کے لیے 18 ہزاربسیں اور 25 ہزار ڈرائیور

700 بسوں سے 30 ہزار سے زیادہ عازمین کو مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ بھیجا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب میں بسوں کی جنرل سنڈیکیٹ نے حج موسم  1444ھ 2023 کے موقع پرعازمین حج کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 18 ہزار بسوں اور 25 ہزار ڈرائیوروں کا بندوبست کرلیا۔  اس کے ذریعے  مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ اور جدہ کے درمیان حج زائرین کو سفر کی معیاری سہولت مہیا ہوگی۔  
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق مدینہ منورہ میں بسوں کی جنرل سنڈیکیٹ کے ڈائریکٹر انجینیئر مازن ثروت نے کہا ہے کہ آپریشنل پلان کا مقصد ہوائی اڈوں اور بری سرحدی چیک پوسٹوں سے زائرین حج کو لانے لے جانے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
سنڈیکیٹ چاہتی ہے کہ عازمین حج کی بسوں کے اوقات کی مکمل پابندی ہو اور تمام متعلقہ فریق وزارت حج و عمرہ کے ساتھ ایک ٹیم کے طور پر کام کریں۔ 
انجینیئر مازن نے بتایاکہ مدینہ منورہ سے عازمین حج کا پہلا کاررواں 26 بسوں پر مشتمل تھا مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کے لیے روانہ کیا گیا۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ مدینہ منورہ آنے والے عازمین حج کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر بسوں اور  زائرین کے قافلوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھتی چلی جائے گی۔ بدھ کو 700 بسوں سے 30 ہزار سے زیادہ عازمین کو مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ بھیجا گیا۔ 

شیئر: