Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سوڈان میں 24 گھنٹے کی جنگ بندی کے بعد لڑائی دوبارہ شروع

سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان 15 اپریل کو جھڑپوں کا آغاز ہوا تھا۔ فوٹو اے ایف پی
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم  کے کچھ علاقوں میں 24 گھنٹے کی جنگ بندی کے خاتمے کے فوراً بعد اتوار کی صبح سے جھڑپوں اور توپ خانے سے دوبارہ فائرنگ کی اطلاعات آرہی ہیں۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق سوڈان میں حریف فوجی دھڑوں کے درمیان آٹھ ہفتوں سے جاری لڑائی میں مختصر وقفے کے بعد جھڑپیں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔ 
عینی شاہدین نے بتایا کہ ام درمان شہر کے شمال میں صبح 6 بجے جنگ بندی ختم ہونے کے فوراً بعد ہی لڑائی دوبارہ شروع ہو گئی تھی۔
ام درمان شہر دریائے نیل کے سنگم پر خرطوم اور بحری کے ساتھ ملحق تین شہروں میں سے ایک ہے۔
خرطوم کے رہائشیوں نے بتایا ہے کہ دارالحکومت کے مشرقی مضافات میں دریائے نیل کے مشرقی علاقے میں توپ خانے سے فائرنگ کی گئی ہے جب کہ خرطوم میں مختلف  نوعیت کے دھماکوں اور جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ سوڈان کی فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان 15 اپریل کو جنگ چھڑ گئی تھی۔

شیئر: