Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور قازقستان توانائی کے شعبے میں تعاون کریں گے

دونوں ملکوں کے وزرائے توانائی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان اور قازقستان کے  وزیر توانائی  المسا آدم  نے پیر کو ریاض میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط  کیے ہیں۔
دونوں وزرا نے توانائی کی عالمی مارکیٹ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ توانائی کے شعبوں میں فریقین کے درمیان مشترکہ تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق فریقین نے تعاون کی جس مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں اس کے تحت دونوں ملک تیل اور اس سے تیار ہونے والی اشیا، ریفائنری، پٹروکیمیکل، بجلیِ، تجدد پذیر توانائی، ماحول دوست ہائیڈروجن، عمدہ توانائی، توانائی ذخیرہ کرنے، کاربن سرکلر اکنامک کے  سلسلے میں تعاون نئے خطوط پر استوار کرنے جیسے شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔ 
مفاہمتی یادداشت کے  تحت فریقین معیاری شراکت کو فروغ دیں گے۔ مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل تبدیلی سے  تعلق رکھنے والے  توانائی کے شعبوں میں تعاون کیا جائے  گا۔ 

شیئر: