Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روٹ ٹو مکہ انشیٹو، عازمین حج کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر 

سعودی وزارت داخلہ نے روٹ ٹو مکہ انشیٹو کو یادگار بنانے کے لیے سعودی عرب آنے والوں کے لیےخصوصی مہر تیار کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق  خصوصی مہر روٹ ٹو مکہ انشیٹو کی شناخت کو ظاہر کرتی ہے۔ 
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ ’مراکش، انڈونیشیا، ملائیشیا، پاکستان، بنگلہ دیش، ترکیہ اور کوٹ ڈیوار ممالک کے ان ایئرپورٹس پر عازمین کے پاسپورٹ پر یہ مہر لگائی جائے گی جہاں سے روٹ ٹو مکہ کے تحت ان ممالک کے شہری سفر حج کررہے ہیں‘۔ 
یاد رہے کہ روٹ ٹو مکہ سعودی وزارت داخلہ کا انشیٹو ہے۔ اس کا مقصد زائرین حج کی سفری کارروائی ان  کے اپنے ملک میں نمٹانا ہے۔
اس کے تحت سات ممالک سے آنے والے عازمین حج کی امیگریشن، کسٹم، لگیج کی کوڈنگ اور صحت  ضوابط کے کاغذات چیک کرنے کی کارروائی خود ان کے اپنے ملک میں کی جاتی ہے۔
جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ یا مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر ان ممالک سے آنے والےعازمین حج کو ایئرپورٹ سے سیدھے بس پر سوار کردیا جاتا ہے اور ان کا سامان ان کی رہائشی مراکز پر پہنچا یا جاتا ہے۔ 

شیئر: