Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونس خان کے اعزاز میں لارڈز میں تقریب

لارڈز... پاکستانی کرکٹر یونس خان کے اعزاز میں لارڈز کرکٹ گراونڈ میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر ابن عباس نے کہا کہ یونس نوجوان کھلاڑیوں کیلئے رول ماڈل ہیں۔ ہمیں یونس خان کے کارناموں پر فخر ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ یونس خان جیسے کھلاڑی کے ساتھ کام کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں۔قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ یونس خان اس تمام عزت و وقار کے حقدار ہیں ۔اس موقع پر یونس خان نے پاکستان کرکٹ کی خدمت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کرکٹ کھیلنا اور 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنا میرے لئے بڑا اعزاز ہے ۔

 

شیئر: