Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

70 سعودی خواتین گاڑیوں کی مینٹینس کےلیے تیار، تربیتی کورس مکمل کرلیا

 انہیں تکنیکی خرابیاں دور کرنے کے طریقے بھی سکھائے گئے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں شمالی حدود ریجن کے شہرعرع، رفحا اور طریف میں پیشہ ورانہ اور ٹیکنالوجی ٹریننگ کورس کے پہلے مرحلے سے 70 خواتین نے تربیت مکمل کرلی۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے ککے مطابق شمالی حدود ریجن میں ٹیکنالوجی ٹریننگ ادارے نے بیان میں کہا کہ ’گاڑیوں کی مرمت کے حوالے سے خواتین کا ٹریننگ پروگرام گزشتہ ماہ شروع ہوا تھا اس دوران  ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ ہنر سکھایا گیا، ان کی استعداد بڑھائی گئی‘۔ 
خواتین نے گاڑیوں میں ہونے والی تکنیکی خرابی سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ انہیں تکنیکی خرابیاں دور کرنے کے طریقے بھی سکھائے گئے۔ 
ٹیکنالوجی ٹریننگ ادارے نے  بتایا کہ پروگرام کا مقصد گاڑیوں میں استعمال ہونے والے آلات اور سلامتی وسائل سے بھی متعارف کرانا تھا۔
دوران تربیت بریک سسٹم ، ٹائر، گاڑیوں کا الیکٹرانک سسٹم ،گاڑیوں کی لائٹ اور بیٹری کے نظام سے آگاہ کیا گیا تاکہ وہ گاڑیوں کی مینٹینس تکنیکی بنیادوں پر کرسکیں۔ 
سعودی عرب میں ٹیکنالوجی کالج اور ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کارپوریشن کے ماتحت  ثانوی صنعتی ادارے نے کہا ہے کہ ’سعودی خواتین کو گاڑیوں کی مرمت کا تربیتی پروگرام کرایا جائے گا۔‘

سعودی خواتین کو گاڑیوں کی مرمت کا تربیتی پروگرام کرایا جا رہا ہے( فوٹو; ایس پی اے)

ٹریننگ پروگرام میں شریک کئی خواتین کا کہنا ہے کہ ’ وہ ٹریننگ کے بعد گاڑیوں کی معمولی خرابی کی نشاندہی کامیابی سے کر سکتی ہیں‘۔ 
یاد رہے کہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کارپوریشن نے تعلیمی اور تربیتی خدمات کا معیار بہتر بنانے کے لیے چھ انٹرنیشنل ٹیکنالوجی کالجوں کی نجکاری کی کارروائی شروع کی ہے۔
 ریاض کا انٹرنیشنل ہوٹلنگ کالج، الخبر کاانٹرنیشنل ٹیکنالوجی گرلز کالج، مکہ مکرمہ کا انٹرنیشنل گرلز کالج، اسی طرح قطیف،جدہ اور مدینہ  منورہ کے ٹیکنالوجی کالج اس پروگرام کے لیے مختص کیے ہیں۔

شیئر: