Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 160 ملکوں کے 20 لاکھ سے زیادہ عازمین حج سعودی عرب پہنچیں گے

1.7 ملین افراد نے فضائی سفر کےلیے بکنگ کرائی ہے (فوٹو: ٹوئٹر وزارت حج)
سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ ’سعودی عرب اسلامی تاریخ کے سب سے بڑے اجتماع میں شرکت کرنے والے  160 سے زیادہ ملکوں کے 20 لاکھ سے زیادہ عازمین حج کو خوش آمدید کہتا ہے‘۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت کے ٹوئٹر اکاونٹ پر وڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’1.7 ملین افراد نے حج پر سعودی عرب آنے کے لیے فضائی سفر کےلیے بکنگ کرائی ہے‘۔ 
سعودی وزیر حج نے کہا کہ ’سعودی عرب نے عازمین حج کے لیے 32 ہزار صحت اہلکار مقرر کیے ہیں‘۔ 
منی، مزدلفہ اورعرفات میں ٹرانسپورٹ سسٹم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’ماحول دوست مشاعرمقدسہ ٹرین اور بس شٹل سروس عازمین کو آمد ورفت کی سہولت فراہم کررہی ہے‘۔
 ’17 ٹرینیں 9 سٹیشنوں پر حجاج کو آنے جانے کی سہولت فراہم کررہی ہیں جبکہ 24 ہزار سے زیادہ بسیں ٹرانسپورٹ سروس کے لیے مختص ہیں‘۔ 
ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا تھا کہ ’سعودی حکومت اورعوام حج سیزن میں زائرین کی خاطر ہرممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے‘۔  
 وزیر حج  نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرعازمین حج کے خیرمقدم کے لیے وڈیو شیئر کی ہےجس کا عنوان ’تلبیہ‘ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’چند روز بعد دنیا کے ایک، ایک حصے سے آنے والے لاکھوں مسلمان با آواز بلند تلبیہ پڑھیں گے اوراس کی بازگشت  ہر طرف سنی جائے گی‘۔  
انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب شاہراہوں، ٹرینوں، بس شٹل سروس اور مکمل بنیادی ڈھانچہ فراہم کیے ہوئے ہے۔ اس سے عازمین حج کو تمام مطلوبہ سہولتیں میسر ہیں‘۔  
 ’حج مقامات پرایک لاکھ  30 ہزار درخت لگائے گئے ہیں تاکہ زائرین کو راحت ملے اور وہ اس حوالے سے بھی حج کی یادیں اپنے ہمراہ لے جائیں‘۔ 

شیئر: