Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوران حج ٹریفک نگرانی کےلیے ڈرونز کا استعمال

تقریبا چالیس ہزار اہلکار حجاج کرام کو ٹرانسپورٹ سروس فراہم کریں گے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجاسر نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے مشاعر مقدسہ میں ٹریفک کی نگرانی اور روڈز کی صورتحال پر نظر رکھنے کےلیے ڈرونزفراہم کردیے ہیں۔ 
الاخباریہ چینل کے مطابق الجاسر نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں حج موسم کے دوران ضیوف الرحمن کی خدمت کے حوالے سے ٹرانسپورٹ سسٹم کی کاوشوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس سال  تقریبا چالیس ہزار اہلکار حجاج کرام کو ٹرانسپورٹ سروس فراہم کریں گے۔ 
انہوں نے توجہ دلائی کہ مکہ مکرمہ میں سڑکوں کا جال 7200 کلو میٹر سے کہیں بڑا ہے۔ 
وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اس سال حج موسم میں بغیر ڈرائیور والی  سمارٹ بسیں بھی چلائی جائیں گی۔ 

شیئر: