Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر مذہبی امور طلحہ محمود کی مکہ میں سعودی وزیر حج سے ملاقات

سینیٹر طلحہ محمود 19 جنوری کو سعودی عرب پہنچے تھے (فوٹو: وزارت مذہبی امور)
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود نے سعودی وزیر حج الشیخ توفیق بن فوزان سے ملاقات کی ہے۔
سینیٹر طلحہ محمود جو ان دنوں حج آپریشن کی نگرانی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، پیر کو مکہ میں سعودی وزیرِ حج سے ملے۔
پاکستان کی وزارت مذہبی امور کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے سعودی وزارت حج کی جانب سے حجاج کے لیے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔
سینیٹر طلحہ محمود نے سعودی وزیر حج کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی جبکہ الشیخ توفیق بن فوزان نے وفاقی وزیر کو عہدہ سنھبالنے پر مبارک باد دی۔
جس کے جواب میں سعودی وزیر حج الشیخ توفیق بن فوزان نے پاکستان کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے جلد ہی دورہ کرنے کا وعدہ بھی کیا۔
وفاقی وزیر مذہبی امور محمد طلحہ محمود 19 جنوری کو سعودی عرب پہنچے تھے اور جدہ ایئرپورٹ پر حج مشن کے عملے سے ملاقات کی تھی۔
اس کے بعد سے وہ سعودی عرب میں ہی موجود ہیں اور حجاج کے ساتھ ملاقاتیں بھی کیں۔

شیئر: