Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل فون کو چارج کرنے کے کون سے طریقے غلط ہیں؟

دورحاضر میں موبائل اور خاص طور پر سمارٹ فون کا شمار ضروریات زندگی میں ہونے لگا ہے۔
موبائل فون استعمال کرنے والوں کو سب سے زیادہ مسئلہ موبائل کو چارج کرنے کے حوالے سے ہوتا ہے۔
بعض اوقات ہم موبائل کو چارج کرنے کے لیے چارجر سے منسلک تو کر دیتے ہیں مگراس وقت ہمیں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب موبائل مقررہ وقت میں بھی چارج نہیں ہوتا۔  
موبائل چارج ہونے میں زیادہ وقت کیوں لیتا ہے یا چارجنگ مقررہ وقت پر کیوں نہیں ہوتی، یہ ایسا مسئلہ ہے جس سے بیشتر افراد کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس حوالے سے ’سیّدتی‘ میگزین نے ماہرین کے حوالے سے بعض اہم نکات بیان کیے ہیں جن پرعمل کرتے ہوئے اس مشکل سے نجات مل سکتی ہے۔  

موبائل چارجنگ میں تاخیر

اینڈرائیڈ اتھارٹی ویب سائٹ کے مطابق اگر آپ یہ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کا موبائل کافی دیر سے چارج ہوتا ہے، اس کے مختلف اسباب ہو سکتے ہیں۔ ممکن ہے آپ کی کیبل کسی وجہ سے خراب ہو گئی ہو جس کی وجہ سے چارجنگ میں دیر ہوتی ہے۔

ساکٹ لوز ہونے کی صورت میں چارجر تک کرنٹ کا بہاؤ مناسب نہ ہونے پر چارجر بار بار منقطع ہو جاتا ہے (فائل فوٹو: پکسابے)

کیبل خراب ہونے کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سرفہرست کیبل کوغلط طریقے سے لپیٹ کر رکھنا جس کے باعث کیبل خراب ہو جاتی ہے۔  

چارجر  

اگرچہ موبائل چارجر جو کہ مرکزی یونٹ ہوتا ہے اتنی جلدی خراب نہیں ہوتا تاہم یہ بھی ایک وجہ ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے بیٹری کی چارجنگ میں تاخیرہ وتی ہے۔
چارجر کے خراب ہونے کی صورت میں چارجر کو بجلی کے ساکٹ میں لگانے کے تھوڑی ہی دیر بعد یہ غیرمعمولی طور پر گرم ہو جاتا ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ چارجرخراب ہے۔ ایسا ہونے پر بہتر ہو گا کہ چارجر تبدیل کر لیا جائے۔  

موبائل چارجر کا پورٹ  

اگرآپ کے چارجر کی پورٹ خراب ہے اس صورت میں بھی موبائل چارجنگ میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ پورٹ سے نکلنے والا کرنٹ کیبل کو مکمل ایمپیئر سپلائی نہیں کر سکتا۔
مطلوبہ ایمپیئر نہ ہونے کی وجہ سے موبائل کی بیٹری چارجنگ میں تاخیر ہو گی کیونکہ مقررہ کرنٹ کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے بیٹری کی چارجنگ سست روی کا شکار ہو جائے گی۔

کرنٹ کا ذریعہ (سوئچ)  

بعض حالتوں میں بجلی کا ساکٹ جس میں چارجر لگایا جاتا ہے، غیرمناسب ہونے کی صورت میں بھی چارجر میں کرنٹ درست طور پر فلو نہیں ہوتا جس کی وجہ سے چارجر بہتر طور پر کام نہیں کرتا۔   
ساکٹ لوز ہونے کی صورت میں چارجر تک کرنٹ کا بہاؤ مناسب نہ ہونے پر چارجر بار بار منقطع ہو جاتا ہے جس کے باعث چارجنگ کے عمل میں رکاوٹ ہوتی ہے۔
علاوہ ازیں اگرکرنٹ کے وولٹیج مناسب نہ ہوں، اس صورت میں بھی چارجر گرم ہو جاتا ہے جس سے چارجنگ میں مسئلہ ہوتا ہے۔  

ایپلی کیشنز چارجنگ میں رکاوٹ  

بعض ایپس ایسی ہوتی ہیں جو موبائل بیٹری کی عمر کو محدود کرتی ہیں۔ اس لیے بہترہے کہ انہیں بند کر دیا جائے۔

چارجر کی پورٹ خراب ہے اس صورت میں بھی موبائل چارجنگ میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے (فائل فوٹو: پکسابے)

وہ ایپس جو بیٹری پر زیادہ اثرانداز ہوتی ہیں جنہیں چارجنگ کے وقت آف کر دیں۔

چارجنگ کے دوران موبائل کا استعمال  

اگر آپ موبائل کا استعمال مسلسل طور پر کرتے ہیں تو یہ جان لیں کہ اس صورت میں بیٹری زیادہ خرچ ہوتی ہے۔ اس کے لیے جب موبائل چارجنگ پر لگا ہونے کی صورت میں موبائل استعمال نہ کیا جائے تاکہ بیٹری مکمل طور پر چارج ہو اور اس کی چارجنگ میں تاخیر نہ ہو۔  

بیٹری کی عمرختم ہو گئی  

بیٹری خواہ موبائل کی ہو یا گاڑی کی ایک حد تک اسے چارج کیا جا سکتا ہے۔ بعدازاں اس کی ری چارجنگ کی صلاحیت بالاخر ختم ہو جاتی ہے۔ اس صورت میں جب بیٹری کی صلاحیت مکمل طور پر ختم ہو جائے تو اسے تبدیل کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔ 

شیئر: