Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر کی چین میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت

سعودی وزیر اجلاس کے دوران عالمی رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے( فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب عالمی اقتصادی فورم ( ڈبلیو ای ایف) کے 14 ویں اجلاس میں شرکت کررہا ہے جس کا آغاز منگل کو چین کے شہر تیانجن میں ہوا ہے۔
سعودی وزیر اقتصادیات ومنصوبہ بندی فیصل علی ابراہیم دوروزہ اجلاس میں سعودی وفد کی سربراہی کررہے ہیں۔
سرکاری خبر رسا ں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر اقتصادیات ومنصبہ بندی اجلاس میں شرکت کرنے والے سرکاری اور نجی شعبں، سول سوسائٹیز اور بین الاقوامی تنظیموں کے ڈیڑھ ہزار سے زیادہ عالمی رہنماوں میں سے ایک ہیں جو توانائی کی تبدیلی اور سیارے کے تحفظ جیسے  پیچیدہ عالمی چیلنجوں کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔
فیصل علی ابراہیم اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں، مشترکہ دلچسپی کے موضوعات اور حالیہ بین الاقوامی اقتصادی پیش رفت پر تبادلہ خیال کےلیے اجلاس کے دوران سائڈ لائن پر کئی اعلی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
سالانہ اجلاس کے دوران سعودی وزارت اقتصادیات و منصوبہ بندی عالمی اقتصادی فورم کے اوپن انویشن پلیٹ فارم کے ساتھ شراکت میں ’انوینشن چیلنج پروگرام‘ کے دس فاتحین کا بھی باضابطہ اعلان کرے گی۔
یہ پروگرام تبدیلی کے حل کو متحرک کرنے کے لیے ایک اور تخلیقی چیلنج کی شروعات کرنے والا ہے جو بارش کی کمی، خشک سالی اور صحرا کی ویرانی سے متاثر ممالک میں مقامی خوراک فراہم کرنے میں معاون ہے۔
جیتنے والے سٹارٹ اپس کو ایک لاکھ سوئس فرانک ملیں گے تاکہ وہ افراد اور کرہ ارض کے لیے مثبت تبدیلی کو فروغ دینے کےلیے انپے پروجیکٹ تیار کرسکیں۔

شیئر: