Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتائیزیشن خلاف ورزی، کمپنیوں کو کتنا جرمانہ دینا ہوگا؟

وزارت سنیچر آٹھ  جولائی  سے کارروائی کا آغاز کرے گی (فوٹو: امارات الیوم)
وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن نے کہا ہے کہ ’آئندہ سنیچر سے اماراتائیزیشن کے اہداف کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں سے جرمانوں کی وصولی شروع کی جائے گی‘۔ 
الامارات الیوم کے مطابق وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن نے بیان میں کہا کہ ایسی پرائیویٹ کمپنیاں جن کے  یہاں کارکنان کی تعداد پچاس یا اس سے زیادہ ہے انہیں اماراتائیزیشن کے اہداف کی تکمیل کی مہلت 7 جولائی تک دی گئی تھی۔
عیدالاضحی کی تعطیلات اور کمپنیوں کو مناسب موقع فراہم  کرنے کےلیے یہ مہلت دی گئی۔ 
پروگرام کے مطابق وزارت  سنیچر آٹھ  جولائی  سے کارروائی کا آغاز کرے گی۔
پرائیویٹ کمپنیوں سے اماراتائیزیشن کے ششماہی اہداف کے حوالے سے ایک فیصد شرح نمو کے لیے کہا گیا ہے جو کمپنی اس کی پابندی نہیں کرے گی اس پر فی مقامی شہری 42 ہزار درہم جرمانہ کیا جائے گا۔ 
وزارت نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں اماراتائیزیشن کے اہداف کا لائحہ عمل دیا گیا ہے۔
کمپنیوں کو اس حوالے سے بتایا گیا ہے اور خلاف ورزی کی صورت جرمانے کی تفصیلات بھی ہیں۔ 

شیئر: