Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل میں گاڑی کو ٹکر مارنے والا جنونی ڈرائیور گرفتار

گاڑی کا ڈرائیور موقع پر ہلاک ہوگیا۔ (فوٹو عکاظ)
حائل محکمہ ٹریفک کے اہلکاروں نے گاڑی کو ٹکر مار کر فرار ہوجانے والے جنونی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ ٹکر مارنے پر گاڑی کا ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا۔
عکاظ اخبار کے مطابق ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ ’ٹکر مار کر فرار ہونے والے ڈرائیور کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیا گیا ہے‘۔

گاڑی کو ٹکر مارنے کا منظر ڈیش کیم میں محفوظ ہوگیا۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)

گاڑی کو ٹکر مارنے والے واقعے کے منظر پر مشتمل وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تیز رفتار گاڑی نے اپنے سامنے آنے والی گاڑی کو ٹکر ماری جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔  گاڑی میں موجود ڈرائیور آگ میں پھنس گیا اور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق گاڑی کو ٹکر مارنے کا منظر ڈیش کیم میں محفوظ ہوگیا تھا۔ تیز رفتار سفید گاڑی نے  حائل ریجن کے عقدہ قریے کے ایک پل سے گزرنے والی گاڑی کو ٹکر ماری تھی۔

حادثے کی وڈیو بڑے پیمانے پر دیکھی جارہی ہے۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)

سوشل میڈیا پر صارفین ہیبتناک حادثے کی وڈیو بڑے پیمانے پر دیکھ رہے اور اس پر دکھ کا اظہار کررہے ہیں۔
حادثے کے بعد بہت ساری گاڑیاں جائے  وقوعہ پر جمع ہوگئی تھیں۔ راہگیر متاثرہ ڈرائیور کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کرتے رہے تاہم وہ ڈرائیور آگ سے متاثرہ گاڑی میں محصور ہونے کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: