Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک جرمانے ادا کیے بغیر کویت سے غیرملکی باہر نہیں جاسکتے

کویت نے ٹریفک جرمانوں کی وصولی مہم جمعرات سے شروع کی ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
کویتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’ٹریفک جرمانے ادا کیے بغیر کسی بھی گاڑی کو ملک سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی‘۔
کویتی وزارت داخلہ نے  ٹوئٹر اکاؤنٹ پر توجہ دلائی ہے کہ ’وزیراعظم کے نائب اول و وزیر داخلہ نے تاکید کی ہے کہ غیرملکی گاڑیوں پر ٹریفک جرمانے وصول کرنے میں غفلت سے کام نہ لیا جائے۔ ایسی کسی بھی غیرملکی گاڑی کو جس پر جرمانے ہوں اس وقت تک اسے ملک سے باہر نہ جانے دیا جائے جب تک کہ جرمانے نہ ادا کردیے جائیں‘۔
کویتی وزارت داخلہ ان دنوں غیرملکی گاڑیوں پر مقرر ٹریفک جرمانوں کی فوری وصولی کی مہم چلائے  ہوئے  ہے۔
کویتی میں سعودی سفارتخانے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سعودی شہریوں کی توجہ  مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ ’جمعرات  6 جولائی 2023 سے کویتی حکام جرمانے ادا کیے بغیر کسی بھی غیرملکی گاڑی کو باہر جانے سے روکیں گے لہذا سعودی شہری روانگی سے قبل اگر ان کے ذمے ٹریفک جرمانے ہیں تو وہ فوری ادا کردیں‘۔
 
کویت کی خبروں کے لیے اردو نیوزکویت گروپ جوائن کریں

شیئر: