Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن سے جولائی کے پہلے ہفتے میں مزید 572 بارودی سرنگیں صاف

ناکارہ بنائی جانے والی باردوی سرنگوں کی تعداد چار لاکھ چھ ہزار ہوگئی ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
یمن میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے سعودی منصوبے ’مسام‘  نے جولائی 2023 کے پہلے  ہفتے میں یمن کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کی نصب کردہ مزید572 ڈیوائسز کو تباہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے تحت مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے 104 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں اور 468 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز کو ناکارہ بنایا ہے۔
مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن سے صاف کی جانے والی باردوی سرنگوں کی تعداد  چار لاکھ چھ ہزار 390 ہوگئی ہے۔
 
حوثیوں کی جانب سے بچھائی گئی 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز امدادی سینٹر کے تحت مسام پروجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
جون 2022 میں مسام پروجیکٹ کے معاہدے کو 33.29 ملین ڈالر کی لاگت سے مزید ایک سال کے لیے بڑھایا گیا ہے۔

شیئر: