Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ایئرپورٹس پرآب زم زم کے سیل پوائنٹس کہاں ؟

ٹرمنل ون پربی 2 اورگیٹ نمبرسی 2 پرسیل پوائنٹ موجود ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ کے شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واپس جانے والے حجاج کرام کی سہولت کے لیے تمام ٹرمنلز پرآب زم زم سیل پوائنٹس مخصوص کیے گئے ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق مختلف ممالک سےتعلق رکھنے والے حجاج کی واپسی یومیہ بنیاد پرجاری ہے۔ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں حجاج کرام جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈےاورحج ٹرمنل پہنچتے ہیں جہاں سے وہ اپنے ملکوں کوروانہ ہوجاتے ہیں۔
جدہ کے شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے حجاج کی سہولت کےلیے آب زم زم کے کین فروخت کرنے والے پوانٹس کی نشاندہی کی ہے تاکہ حجاج کوکسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نارتھ ٹرمنل سے جانے والے حجاج  آب زم زم کا کین ٹرمنل کے باہرموجود کیبن سے حاصل کرسکتے ہیں جبکہ ٹرمنل اے 1 میں بھی سیل پوائنٹ موجود ہے علاوہ ازیں نئے تعمیرہونے والے ٹرمنل نمبر1 کے گیٹ ’بی 2‘ اور’سی 2‘ کے ساتھ ہی آب زم زم فروخت کرنے کے لیے پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں جہاں مطلوبہ پیکنگ میں زم زم کین کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

ایک حاجی کو مخصوص پیکنگ میں 5 لیٹروالا کین لے جانے کی اجازت ہوتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ ہرحاجی کو اپنے ہمراہ 5 لیٹروالا ایک آب زم زم کا ایک ہی کین لے جانے کی اجازت ہے۔ کین خریدنے کے لیے حاجی کو پاسپورٹ دکھانا ہوتا ہے جس کے بعد آب زم زم کا کین فراہم کیا جاتا ہے۔

شیئر: