Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن کا آغاز 28 اکتوبر کو ’باکسنگ میگا فائٹ‘ سے ہوگا

ٹائسن فیوری اور فرانسس انگانو تاریخی فائٹ کےلیے رنگ میں اتریں گے( فوٹو: اخبار 24)
سعودی محکمہ تفریحات نے کہا ہے کہ ’ریاض سیزن کا آغاز 28 اکتوبر 2023 سے ہورہا ہے‘۔ 
اخبار 24  کے مطابق محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا کہ’ ریاض سیزن کی شروعات ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن ٹائسن فیوری اور الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ کے سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن فرانسس انگانو کے درمیان میگا فائٹ سے ہوگی‘۔ 
محکمہ تفریحات کے سربراہ نے کہا کہ ’ان مقابلوں سے ریاض سیزن نیا معیار قائم کرے گا اور دنیا بھر کے مقبول ترین تفریحاتی سیزنز میں اپنی حیثیت برقرار رکھے گا‘۔ 
 ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن ٹائیسن فیوری نے کہا کہ ’ وہ ایک بار پھر مقابلے کے لیے تیار ہیں، یہ تاریخی فائٹ ہوگی۔ خواہش ہے دنیا کے سامنے ثابت کروں کہ وہی ہیوی ویٹ باکسر اور اپنی نسل کے سب سے بڑے  باکسر ہیں‘۔  
فرانسس انگانو کا کہنا تھا کہ ’بہترین فائٹ ہمیشہ میرا خواب رہی ہے۔  یہ دنیا کے انتہائی ماہر باکسر کے طور پر خود کو منوانے کا بہترین موقع ہے‘۔ 

شیئر: