Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’قوی پلیٹ فارم‘ کے ذریعے کفالت کی تبدیلی کیسے کرائیں؟

ڈیجیٹل معاہدے کی قوی پلیٹ فارم کے ذریعے تصدیق کی جاتی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں لیبر قوانین میں تبدیلی کے بعد غیر ملکی کارکنوں کےلیے کفالت کی تبدیلی کے مراحل کو آسان کردیا گیا ہے۔
نئے لیبر لا کے تحت غیر ملکی کارکنوں کو بہتر ملازمت کے حصول کا اختیار دیا گیا ہے جس میں ملازمت کا معاہدہ اہم ہوتا ہے۔ کارکن کو اگر بہتر روزگا ملتا ہے تو اسے اختیار ہے کہ وہ اپنے سابق سپانسر کو اس بارے میں تحریری طورپرمطلع کرے اور نئے آجر کے پاس کفالت تبدیل کرالے۔
سعودی وزارت افرادی قوت کے ذیلی پلیٹ فارم جسے ’قوی‘ کا نام دیا گیا ہے کے ٹوئٹرپرایک شخص نے دریافت کیا ’کفالت کی تبدیلی کےلیے قوی پلیٹ فارم پردرخواست اپ لوڈ کی تھی۔ اس دوران اقامہ ایکسپائرہوگیا جبکہ نوٹس پیریڈ ختم نہیں ہوا، کیا کفالت کی تبدیلی میں ایکسپائراقامہ رکاوٹ بن سکتا ہے؟‘۔ 
سوال کے جواب میں قوی پلیٹ فارم کا کہنا تھا کہ ’کفالت کی تبدیلی کےلیےقواعد کے مطابق نوٹس پیریڈ جوکہ 10 دن ہے مکمل ہونا ضروری ہوتاہے اس سے قطع نظرکہ اقامہ کارآمد ہے یا ایکسپائرہوگیا اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ کفالت کی تبدیلی کے لیے دی گئی درخواست پرکارروائی جاری رہےگی۔ 
واضح رہے وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کی جانب سے غیرملکی کارکنان کی کفالت کی تبدیلی کے عمل کوڈیجیٹل بنانے کےلیے ’قوی پلیٹ فارم‘ متعارف کرایا گیا ہے۔ 
ابتدا میں قوی پلیٹ فارم کوتجرباتی طور پرمتعارف کرانے کے بعد اب اسے نقل کفالہ کےلیے لازمی قرار دیا گیا ہے۔
قوی پلیٹ فارم پرکفالت کی تبدیلی کی درخواست اپ لوڈ کرانے کے بعد نئے کفیل کی جانب سے کارکن کےلیے ملازمت کا معاہدے تیارکرکے اسے پلیٹ فارم پراپ لوڈ کیاجاتا ہے جس کا لنک کارکن کوبھی ارسال کیاجاتاہے۔ 
کارکن کے لیے لازمی ہے کہ ملازمت کے معاہدے میں درج شرائط کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد اسے منظوریا مسترد کرے۔

قوی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بہت سی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ( فوٹو: ٹوئٹر)

منظورکیے جانے کی صورت میں ملازمت کے ڈیجیٹل معاہدے کی قوی پلیٹ فارم کے ذریعے تصدیق کی جاتی ہے بعدازاں کفالت کی تبدیلی کا عمل مکمل ہوتا ہے۔ 
 قوی پلیٹ فارم پر دریافت کیا گیا ’اگرورک پرمٹ ایکسپائر ہوجبکہ اقامہ باقی ہو یا اس کے برعکس ہونے کی صورت میں کفالت تبدیل کرائی جاسکتی ہے؟۔ 
سوال کے جواب میں قوی پورٹل کا کہنا تھا کہ ’دونوں صورتوں میں کفالت کی تبدیلی کا عمل مکمل کیاجاسکتا ہے‘۔ 
کارکن کی کفالت کےلیے مقررہ قواعد کے مطابق قوی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پرکافی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں تاہم ان سے واقفیت ضروری ہے۔ 
واضح رہے سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے رواں برس کے آغاز سے اقامہ قوانین میں کافی تبدیلیاں کی جاچکی ہیں جن کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے ہروب کیسز کے بارے میں بھی قوانین میں کی جانے والی تبدیلیوں کے بعد اقامہ اورکفالت کی تبدیلی کے مراحل کافی بہترہوئے ہیں۔ کی جانے والی نئی تبدیلیوں میں آجرواجیرکے مفادات کوبھی مدنظررکھا گیا ہے۔ 

شیئر: