Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیزن میں ساڑھے سات لاکھ افراد نے حرمین ٹرین سے سفر کیا 

2022 کے مقابلے میں سفر کرنے والوں کی تعداد 96 فیصد زیادہ رہی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ریلوے کمپنی (سار) نے کہا ہے کہ ’حج سیزن 2023 میں حرمین ایکسپریس کا آپریشنل پلان کامیاب رہا ہے‘۔
 ’اس سال حج سیزن میں ساڑھے سات لاکھ سے زیادہ افراد نے سفر کیا۔ 2022 کے مقابلے میں سفر کرنے والوں کی تعداد 96 فیصد زیادہ رہی‘۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریلوے کمپنی سار نے بیان میں کہا کہ ’حرمین ایکسپریس ٹرین نے 36 ہزار سے زیادہ  راونڈ لگائے جو 2022 کے مقابلے میں  79 فیصد زیادہ تھے۔ علاوہ ازیں227 اضافی ٹرینیں چلائی گئی ہیں‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’مشاعر مقدسہ ٹرین نے 98 فیصد تک نظام الاوقات کی پابندی کی‘۔
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان  ٹرینیں جدہ کے سلیمانیہ سٹیشن، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور کنگ عبداللہ اکنامک سٹی سے گزرتی رہیں۔ 

شیئر: