Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فول و تمیس کے ہوٹلوں میں چائے پیش کرنے پرپابندی نہیں، بلدیہ

بلدیہ کا کہنا ہے کہ صفائی کا خیال رکھنا ضروری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
جازان بلدیہ کا کہنا ہے کہ ’فول و تمیس‘ کے ریسٹورانٹس میں چائے فروخت کرنے پرپابندی عائد نہیں کی گئی۔ مشروبات پیش کرنے کا لائسنس رکھنے والے ریسٹورانٹس پابندی سے مستثنی ہوتے ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق ریجنل بلدیہ کے ذمہ دار نے بتایا کہ فول و تمیس کے ہوٹلوں میں چائے یا گرم مشروبات پیش کرنے پرکوئی پابندی نہیں۔
بلدیہ کے ذمہ دار کا مزید کہنا تھا کہ قانون کے مطابق بلدیہ کی جانب سے ہوٹلوں میں پیش کی جانے والی خدمات کے لائسنس جاری کیے جاتے ہیں۔ لائسنس یافتہ ہوٹلوں یا ریسٹورانٹس میں مقررہ خدمات فراہم کرنے پرکوئی اعتراض نہیں ہوتا۔
بلدیہ کی جانب سے اس امر کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ کھانے پینے کے ہوٹلوں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے کسی قسم کی مضرصحت اشیا پیش نہ کی جائیں۔
واضح رہے جازان ریجن میں فول و تمیس فروخت کرنے والے کیفے والوں کی جانب سے یہ کہا جارہا تھا کہ بلدیہ نے ان پرچائے یا گرم مشروبات فروخت کرنے کی پابندی عائد کی ہوئی ہے۔
اس حوالے سے ریجنل بلدیہ کے ذمہ دار کی جانب سے وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا کہ لائسنس یافتہ فول تمیس کی دکانوں میں چائے یا گرم مشروبات پیش کرنے پرکوئی پابندی نہیں۔

شیئر: