Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں غیر ملکی خاتون تشدد سے ہلاک، ملزمہ گرفتار

کینیا کی دونوں خواتین کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا تھا (فوٹو: ٹوئٹر محکمہ امن عامہ)
سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک مقیم غیرملکی خاتون نے اپنی ہم وطن خاتون کو تشدد کرکے ہلاک کردیا۔ 
الاخباریہ نے محکمہ امن عامہ ریاض ریجن کے حوالے سے بتایا کہ سیکیورٹی حکام نے کینیا کی مقیم غیرملکی خاتون کو حراست میں لے کر پو چھ گچھ کی ہے۔

قانونی کارروائی کے بعد پبلک  پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے (فوٹو: ٹوئٹر امن عامہ)

محکمہ امن عامہ نے ایک وڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کینیا کی خاتون اپنی ہموطن پر ریاض کی ایک سڑک پر تشدد کررہی ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق کینیا کی دونوں خواتین کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا تھا۔
گرفتار خاتون کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک  پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے۔

شیئر: